Thursday , March 30 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس گریجویشن ڈے کا انعقاد

حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس گریجویشن ڈے کا انعقاد

نونہالوں کو قوم کا اثاثہ بنانے غیاث الدین بابو خاں کا عزم ، مقررین کا خراج تحسین
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کا دوسرا گریجویشن ڈے وقار آباد کیمپس میں جناب غیاث الدین بابو خاں کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جناب غیاث الدین بابو خاں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی طور پر کمزور ہونہار ذہین اور محنتی طلبہ کو 100 فیصد میرٹ اسکالر شپ سے نوازا جائے گا ۔ اس تقریب میں جناب عبدالعلیم خاں ، جناب جاوید ہوڈ ٹرسٹی ڈائرکٹر ، محترمہ تسنیم عثمانی ( امریکہ ) ، محترمہ نفیس خاں ( کناڈا ) ، ڈاکٹر عبدالسمیع ( امریکہ ) نے شرکت کی ۔ ڈین جناب ہدایت اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کے 74 ایم پی سی اور 22 بائی پی سی کے طلبہ پر مشتمل دوسرے بیاچ میں سے 28 طلبہ نے انجینئرنگ کالجس میں داخلہ حاصل کیا ۔ دو کو این آئی ٹی ورنگل میں JEE Mains میں داخلہ ملا ۔ بائی پی سی کے 9 طلبہ کو گورنمنٹ اور میڈیکل کالجس میں داخلہ ملا ۔ مہمانوں نے جناب غیاث الدین بابو خاں کی شخصی نگرانی و دلچسپی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے قوم کے نونہالوں کو ملک و ملت کا اثاثہ بنانے کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیا ہے ۔ اس موقع پر طلبہ کے سرپرستوں نے بھی خطاب کیا اور HIE کیمپس میں دستیاب سہولتوں کی ستائش کی جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے کھیل کود کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ کئی طلبہ نے اعلیٰ سطحی مقابلوں میں نمائندگی کی ۔ طلبہ نے اپنی تقاریر میں کہا کہ کیمپس میں انہیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بھر پور موقع ملا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT