Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد آج پونے کے خلاف کامیابی اور بہتر مقام کا خواہاں

حیدرآباد آج پونے کے خلاف کامیابی اور بہتر مقام کا خواہاں

حیدرآباد۔5 مئی (سیاست ڈاکٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ میں کامیابی سے آگے بڑھنے والی رائزنگ پونے سوپر جائنٹس کے خلاف کامیابی اور پلے آف میں اپنی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہوگی۔ پونے جو کہ مسلسل بہتر مظاہروں کے ذریعہ اب 11 مقابلوں میں 14 نشانات حاصل کرتے ہوئے تیسرے مقام پر فائز ہوچکی ہے اور اس نے اپنے گزشتہ 7 مقابلوں میں 6 فتوحات حاصل کی ہیں۔ دفاعی چمپئن سن رائزرس حیدرآباد جس نے 11 مقابلوں میں 13 نشانات حاصل کرتے ہوئے چوتھا مقام پر ہے لیکن گزشتہ چند مقابلوں میں اسے ناکامی برداشت کرنی پڑی جس کی وجہ سے اسے ٹیموں کے جدول میں نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ پونے جس نے اپنا گزشتہ مقابلہ ایڈن گارڈنس میں کھیلا اور وہاں ناقابل تسخیر موقف کے ساتھ پہلے مقام پر موجود رہنے والی کولکتہ نائٹ رائڈرس کو اسی کے میدان میں پہلی ناکامی برداشت کرنے پر مجبور کیا۔ کے کے آر کے خلاف شاندار کامیابی میں پونے کے اپونر راہول ترپاٹھی نے 52 گیندوں میں 92 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں کلیدی رول ادا کیا۔ ٹورنمنٹ کے اختتامی مرحلہ میں پونے کی ٹیم نے کامیابیوں کا سلسلہ حاصل کرلیا ہے اور اس وقت وہ صحیح سمت گامزن ہے۔ ترپاٹھی جنہوں نے تنہا ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا وہ کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ میں بھی حیدرآباد کے خلاف ایک بہتر مظاہرہ کی امید کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں آئی پی ایل کی مہنگے ترین کھلاڑی بن اسٹوک جنہوں نے گجرات کے خلاف 63 گیندوں میں 103 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنے سودے کو ٹیم کے لیے حق بجانب بنایا ہے۔ پونے کے بولروں نے بھی اب اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانا شروع کردیا ہے جس میں فاسٹ بولر جئے دیو اونڈکٹ ، واشنگٹن سندر کے ساتھ آل رائونڈر بن اسٹوک بھی بہتر مظاہرہ کررہے ہیں۔ حیدرآباد جو کہ اپنی طاقتور بولنگ کے لیے مشہور ہے اور خاص کر گھریلو میدان پر بھونیشور کمار جو کہ اس وقت آئی پی ایل میں وکٹیں حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں ان کے ہمراہ افغانستانی اسپنر رشید خان پونے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج جو کہ تاحال مہنگے بولر ثابت ہورہے ہیں انہیں کفایتی بولنگ کرتے ہوئے وکٹیں بھی حاصل کرنی ہوگی۔ بیٹنگ میں کپتان ڈیوڈ وارنر کے ہمراہ شکھر دھون، یوراج سنگھ اور کین ولیمسن سے بہتر مظاہروں کی امید ہے۔

 

ممبئی کے خلاف دہلی
ہیٹ ٹرک کی خوہاں
نئی دہلی۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شاندار مظاہروں کے ذریعہ کھویا ہوا مقام اور بلند حوصلوں کی حامل دہلی ڈیرڈیولس کل یہاں اپنے گھریلو میدان میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنے کی خواہاں ہے لیکن اسے طاقتور حریف ممبئی انڈینس کا سامنا کرنا ہے جو کہ اس وقت ٹیموں کے جدول میں پہلے مقام پر فائز ہے۔ دہلی نے اپنے گھریلو میدان میں اچانک فتوحات کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس نے پلے آفس میں اس کی رسائی کے امکانات کو بھی روشن کیا ہے اور خاص کر دہلی کے لیے اس کے نوجوان کھلاڑیوں کے مظاہرے متاثر کن ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT