Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد بائیکلنگ کلب کو اقوام متحدہ کی مسلمہ حیثیت

حیدرآباد بائیکلنگ کلب کو اقوام متحدہ کی مسلمہ حیثیت

حیدرآباد 9 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد بائسیکلنگ کلب پراجکٹ پر اقوام متحدہ کانفرنس منعقدہ کیوٹو ایکواڈور کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔ صدرنشین حیدرآباد بائسکلنگ کلب اور آل انڈیا بائسکلنگ فیڈریشن ڈی وی منوہر کے یہاں اخباری نمائندوں کو اس بات سے واقف کروایا۔ ڈی وی منوہر جوکہ ورلڈ سائیکلنگ الائنس (WCA) کے بورڈ رکن بھی ہیں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد بائسیکلنگ کلب کو اقوام متحدہ ہبٹٹ کانفرنس کی جانب سے مسلمہ قرار دیا جاتا۔ حیدرآباد اور تلنگانہ کے لئے باعث فخر ہے۔ منوہر نے بتایا کہ 63 میٹرو اسٹیشنس کے دو بائسیکلنس اسٹیشن ہوں گے اور ہر اسٹیشن پر جملہ 300 بائیکل موجود ہوں گی۔
ورلڈ اکنامک فورم کے ڈواس اجلاس میں کے سی آر مدعو
حیدرآباد 9 نومبر (آئی این این) ورلڈ اکنامک فورم نے اس کے سالانہ اجلاس جوکہ فبروری 2017 ء میں ڈاوس میں منعقد ہوگا میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کو مدعو کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست تلنگانہ میں ریاستی حکومت کی بہتر تجارتی پالیسیوں کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا۔ فورم نے بتایا کہ تلنگانہ میں مختلف میدانوں میں کے سی آر کی قیادت میں بہتر ترقی انجام دی گئی ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ فورم ریاستی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔ ڈبلیو ای ایف کے ایگزیکٹیو صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

کرنسی پر پابندی جرات مندانہ اقدام : بی دتاتریہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر دتاتریہ نے 500 اور 1000 کے نوٹوں کے چلن کو بند کرنے کے اقدام کو وزیراعظم کا ایک جرات مندانہ اقدام قرار دیا ۔ اور کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی سرجیکل اسٹرائیک سے مماثلت رکھتا ہے ۔ یہاں اسکل ڈیولپمنٹ 2016 عالمی سمٹ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا مرکز کا یہ اقدام مابقی معاملات میں مددگار ثابت ہوگا ۔ انہوں نے عوام سے بیجا خوف و ہراس میں مبتلا نہ ہونے کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام قوم و ملک کے مفاد میں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT