Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو ریل کیلئے 17 پولیس اسٹیشنس اور 48 آؤٹ پوسٹ

حیدرآباد میٹرو ریل کیلئے 17 پولیس اسٹیشنس اور 48 آؤٹ پوسٹ

حیدرآباد 25 اکٹوبر (پی ٹی آئی) حیدرآباد میٹرو ریل راہداری سے منسلک 17 پولیس اسٹیشنس اور 48 آؤٹ پوسٹ قائم کرنے کی تجویز ہے۔ یہ انتہائی عصری آلات سے لیس ہوں گے تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ تلنگانہ ڈی جی پی انوراگ شرما نے آج میٹرو ریل پراجکٹ کے لئے سکیوریٹی انتظامات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر پولیس اور میٹرو ریل عہدیداروں نے شرکت کی۔ پراجکٹ کے لئے تربیتی یافتہ میان پاور سے استفادہ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ 72 کیلو میٹر پر مشتمل یہ پراجکٹ ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد کی جانب سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس کے تین راہداریاں اور 66 اسٹیشنس ہوں گے۔ یہ اِس شعبہ میں دنیا کا سب سے بڑا پبلک ۔ پرائیوٹ پارٹنرشپ پراجکٹ ہوگا۔ توقع ہے کہ جولائی 2017 ء میں یہ پراجکٹ مکمل ہوجائے گا۔ لیکن بعض وجوہات کی بناء تاخیر کا بھی امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT