Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو ریل کیلئے 81 جائیدادوں کا حصول

حیدرآباد میٹرو ریل کیلئے 81 جائیدادوں کا حصول

ٹریفک کو آسان بنانے کو ترجیح، این وی ایس ریڈی کا بیان
حیدرآباد 3 نومبر (پی ٹی آئی) حیدرآباد میٹرو ریل شہر میں اپنی 72 کیلو میٹر طویل لائن کے قریب ٹریفک کی آسان و اطمینان بخش آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لئے تقریباً 81 جائیدادوں کے حصول کی مساعی کررہی ہے۔ حیدرآباد میٹرو ریل (ایچ ایم آر) کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہاکہ 81 جائیدادوں کا حصول مختلف مرحلوں میں جاری ہے جس کا مقصد میٹرو ریلوے لائن کے قریب سڑکوں کی کشادگی کے ذریعہ عام ٹریفک کی آمد و رفت کو آسان و اطمینان بخش بنایا جاسکے۔ تہوار کی مسلسل تعطیلات سے استفادہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں پانچ اہم بنیادوں کی تکمیل کی گئی۔ تلنگانہ کے چیف سکریٹری نے ایچ ایم آر پراجکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اسپیشل ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کیا تھا۔ جس میں این وی ایس ریڈی نے تفصیلی کارروائی رپورٹ پیش کی۔ اُنھوں نے چیف سکریٹری کو مطلع کیاکہ اکثر اہم مسائل حل کرلئے گئے ہیں۔ روڈ نمبر 5 جوبلی ہلز پر واقع ایک عبوری عمارت کے بجز دیگر کلیدی جائیدادوں کا حصول قطعی مرحلہ میں پہونچ چکا ہے۔ راجیو شرما نے اس تاثر کا اظہار کیاکہ رواں موسم کے دوران ایل اینڈ ٹی اور ایم آر ایچ ایل کو اپنا کام مکمل کرلینا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ دونوں ادارے مقررہ وقت کے گزرنے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کام کی طوالت کے سبب ٹریفک میں رکاوٹیں حائل ہورہی ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ادارے مقررہ وقت پر کام کی تکمیل کے وعدے کی سختی کے ساتھ پابندی کریں۔ ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد 72 کیلو میٹر طویل میٹرو پراجکٹ تعمیر کررہا ہے جس کی 3 راہداریاں اور 66 اسٹیشنس ہوں گے۔ ایچ ایم آر دنیا کا سب سے بڑا پراجکٹ ہے جو عوامی ۔ خانگی ساجھیداری پراجکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اس پراجکٹ کے تحت 72 کیلو میٹر کی مسافت طے کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT