Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میٹرو ریل کے کاموں پر جائزہ اجلاس

حیدرآباد میٹرو ریل کے کاموں پر جائزہ اجلاس

مینیجنگ ڈائرکٹر مختلف کام چار ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی
حیدرآباد 16 جولائی ( این ایس ایس ) مینیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل مسٹر این وی ایس ریڈی نے آج ایچ ایم آر کے انجینئرس اور کنٹراکٹرس کے ساتھ میٹرو ریل کے اسٹیشنوں پر مختلف سہولیات کی فراہمی اور لینڈ اسکیپ کے کاموں کے تعلق سے جائزہ لیا ۔ یہ کام حیدرآباد میٹرو ریل کے تیسرے مرحلہ میں میاں پور سے ایس آر نگر تک کئے جا رہے ہیں۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ یہ کام چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی جانب سے حیدرآباد کو ایک عالمی معیار کا شہر بنانے کے خواب میں بہت اہمیت کے حامل ہیں مسٹر ریڈی نے انجینئرس اور کنٹراکٹرس سے کہا کہ وہ آئندہ چار ماہ میں ان کاموں کو مکمل کرلیں۔ انہوں نے دونوں ہی انجینئرس اور کنٹراکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے کاموں میں روزآنہ ہونے والی پیشرفت کو پیش کریں ۔ اس سلسلہ میں ان کی سہولت کیلئے ایک واٹس اپ گروپ قائم کیا گیا ہے تاکہ اگر کچھ مسائل باقی رہ جائیں تو ان پر فوری توجہ کے ساتھ انہیں حل کیا جاسکے ۔ ان مسائل کو ٹاون پلاننگ کے عہدیداروں اور انجینئرس سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔ اس طرح سے جو کام کئے جا رہے ہیں ان میں تیزی سے پیشرفت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ مسٹر این وی ایس ریڈی نے مطلع کیا کہ وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راو باقاعدہ بنیادوں پر میٹرو ریل کے کاموں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں مسٹر این وی ایس ریڈی نے میٹرو ریل کے مختلف اسٹیشنوں پر جو میاں پور اور ایس آر نگر کے درمیان ہیں مختلف کاموں کا جائزہ لیا ۔ چیف انجینئر ( الیکٹریکل ) ڈی وی ایس راجو ‘ ایس ایز مسٹر ایم وشنو وردھن ریڈی اور سی ونود کمار کے علاوہ جنرل مینیجر ورکس بی این راجیشور و دوسرے بھی موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT