Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں برطانوی ویزا آفس کا آغاز

حیدرآباد میں برطانوی ویزا آفس کا آغاز

حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست نیوز) حیدرآباد میں برطانیہ اور آئرلینڈ کے ویزا درخواستوں کے اِدخال کے مرکز کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر اینڈریو میکلسٹر نے بتایا کہ بنجارہ ہلز پر شروع کردہ اس نئے مرکز پر برطانیہ اور آئرلینڈ کے ویزا درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ اس نئے مرکز کے آغاز سے یوروپی ممالک کو سیاحت کے علاوہ تجارتی اغراض سے سفر کرنے والوں کو سہولتیں حاصل ہوں گی۔ برطانیہ اور شینگن (Schengen) کے ویزا کیلئے اِسی ایک مرکز پر درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ ہندوستان بھر میں موجود برطانوی ویزا مراکز میں شہر حیدرآباد بھی شامل ہونے کے بعدUKVI’s  اور VFS Global کے اشتراک سے ویزا درخواستوں کا ادخال شہر میں بھی ممکن ہوچکا ہے۔ اس مرکز پر آن لائن ویزا فیس کی ادائیگی، اسناد کی جانچ، اپوائنٹمنٹس اور گروپ اپوائنٹمنٹس بھی ممکن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT