Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

حیدرآباد میں درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

ایک دو دن میں 44 ڈگری ہونے کا بھی امکان ۔ گرمی کی شدت میں فوری کمی کا امکان نہیں
حیدرآباد 23 اپریل ( سیاست نیوز )محکمہ موسمیات کے بموجب تلنگانہ کے تقریبا تمام اضلاع میںگرمی کی لہر کا سلسلہ 24 اور 25 اپریل کو بھی جاری رہے گی اور ہوسکتا ہے کہ اس دوران کچھ مقامات پر گرمی کی شدت میں کمی بھی واقع ہو۔ حیدرآباد میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے اور اپریل میں درجہ حرارت 44 ڈگری سلسئیس تک پہونچ سکتا ہے ۔ ریاست کے دیگر مقامات پر شدت کی گرمی کا قہر جاری ہے ۔ حیدرآباد میں ماہ اپریل میں سب سے زیادہ گرمی 1973 میں 30 اپریل کو ریکارڈ کی گئی تھی جب درجہ حرارت 43.3 ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ آج درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ دو ایک دن میں یہ 44 ڈگری سلسئیس کو بھی پار کر جائیگا ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر ڈاکٹر وائی کے ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ 1981 سے 2010 تک ماہ اپریل کے دوران درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38.1 ریکارڈ کیا جاتا تھا اور کم سے کم 24.4 ہوا کرتا تھا ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر نے بتایا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں ایک دو مقامات پر گرمی کی لہر کا سلسلہ 25 اپریل سے 27 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے ۔ اس دوران تلنگانہ کے اضٰلاع عادل آباد ‘ کریمنگر ‘ نظام آباد ‘ میدک اور نلگنڈہ کے علاوہ آندھرا پردیش کے اضلاع مشرقی گوداوری ‘ مغربی گوداوری ‘ گنٹور ‘ پرکاشم اور نیلور میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدت کی گرمی ریکارڈ کی جاسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا اور تلنگانہ میں بیشتر مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت 40 تا 45 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا جاسکتا ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف کے مقامات پر بھی شدت کی گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ 43 ڈگری تک پہونچ گیا ہے ۔ ریاست میں کچھ مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT