Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ

حیدرآباد میں مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ

حیدرآباد 8جون (یواین آئی )مانسون کے آغاز کی علامت مرگ کے موقع پر عوام کی جانب سے مچھلی کے استعمال میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے شہر حیدرآبادکی مختلف مچھلی مارکٹس میں مچھلی کی قیمت میں کافی اضافہ ہوگیاہے ۔ بیگم بازار مچھلی مارکٹ ،رام نگر مچھلی مارکٹ اوردیگر مچھلی مارکٹس میں مچھلی کی قیمتوں میں آج اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ان مچھلی مارکٹس میں عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے جن کا کہنا ہے کہ آج مانسون کی آمد کے موقع پر روایتی طورپر لوگ مچھلی کا استعمال کرتے ہیں جس کے پیش نظر ان مارکٹس میں معمول کے برخلاف آج مچھلی کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT