Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں گرمی کی شدت برقرار

حیدرآباد میں گرمی کی شدت برقرار

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد میں درجہ حرارت اب 41 ڈگری سیلسیس ہوگیا۔ دفتر موسمیات نے کہاکہ شہر میں درجہ حرارت معمول سے 3 اعشاریہ 7 ڈگری زیادہ ہے۔ دفتر موسمیات حیدرآباد کے انچارج وائی کے ریڈی کا کہنا ہے کہ تلنگانہ ریاست میں اس موسم گرما میں درجہ حرارت 46 یا 47 ڈگری سیلسیس تک پہونچ سکتا ہے۔ گزشتہ سال اعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری تھا۔ گزشتہ موسم گرما میں لُو لگنے سے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں زائداز دو ہزار اموات ہوئی تھیں۔ وائی وی ریڈی نے کہاکہ ہم دونوں ریاستوں کی حکومتوں کو گرما میں شدت کے لئے پیش نظر بچاؤ اقدامات کے لئے مشورے دے رہے ہیں۔ دفتر موسمیات نے کہاکہ حیدرآباد میں آئندہ چند دن تک درجہ حرارت 40 ڈگری رہے گا اور آئندہ دو دنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT