Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد میں 13 اکٹوبر کو ہند۔آسٹریلیا ٹوئنٹی 20 مقابلہ

حیدرآباد میں 13 اکٹوبر کو ہند۔آسٹریلیا ٹوئنٹی 20 مقابلہ

 

نیوزی لینڈ کے خلاف بھی
محدود اوورس سیریز کی تفصیلات جاری
دونوں ٹیموں کے خلاف 8 ونڈے
اور6 ٹوئنٹی 20مقابلے ہوں گے

نئی دہلی۔8ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے گوہاٹی اور کیرالا کے تھرواننتا پورم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سیریز کے دوران اپنے پہلے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کریں گے ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی دو گھریلو سیریز کے پروگرام کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی ان دونوں مقامات پر بین الاقوامی کرکٹ کروانے سے متعلق کشمکش کی صورتحال ختم کردی ہے ۔بی سی سی آئی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی آئندہ گھریلو سیریز کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے ۔ ہندوستان کا آسٹریلیا دورہ12 ستمبر کو چینائی میں پریکٹس میچ کے ساتھ شروع ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کا محدود اووروں کی سیریز کا دورہ ممبئی میں17 اکتوبر کو پریکٹس میچ سے شروع ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ اپنی محدود اووروں کی سیریز میں پانچ ونڈے اور تین ٹوئنٹی20 میچ کھیلے گی جبکہ نیوزی لینڈ کے ساتھ اگلے مہینے گھریلو سیریز میں تین ونڈے اور تین ٹونٹی20 میچ کھیلے گی۔ مہمان ٹیم سیریز سے قبل17 اور18 اکتوبر کو ممبئی میں دو پریکٹس میچ بھی کھیلی گی۔بی سی سی آئی کے بموجب آسٹریلیا کے ساتھ چینائی ، کولکاتا، اندور، بنگلورو اور ناگپور میں پانچ ونڈے کھیلئے جائیں گے جبکہ رانچی، گوہاٹی اور حیدرآباد میں تین ٹوئنٹی20 مقابلے ہوں گے ۔

اس کے علاوہ بورڈ پریزیڈنٹ الیون کی ٹیم 12 ستمبر کو چینائی میں پریکٹس میچ کھیلی گی۔بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ونڈیاور ٹوئنٹی20 میچوں کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے ۔کیوی ٹیم اپنی سیریزکے آغاز سے قبل17 اور 19 اکتوبر کو دو پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ اس کے بعد ممبئی میں22 اکتوبرکو کیوی ٹیم کے خلاف پہلا ونڈے کھیلے گی جبکہ پونے میں25 اکتوبر کو دوسرا میچ ہوگا۔بورڈ کے مطابق تیسرا ونڈے اترپردیش کے کانپور میں ہونا ہے لیکن ریاستی کرکٹ اسوسی ایشن نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ وہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم یکم نومبر کو نئی دہلی میں پہلا ٹونٹی20 کھیلے گی۔ راجکوٹ میں چار نومبر کو دوسرا اور سات نمبر کو تھرواننتا پورم میں تیسرا میچ منعقد ہوگا۔ تھرواننتا پورم میں یہ پہلا بین الاقوامی میچ بھی ہوگا۔ہندوستان نے گزشتہ سیزن راج کوٹ، اندرو اور وشاکھا پٹنم کو نئے ٹسٹ اسٹیڈیم کے طور پر منظوری دی تھی اور اس مرتبہ گوہاٹی اور تھرواننتا پورم کو نئے بین الاقوامی اسٹیڈیم کے طور پر منظوری دے دی گئی ہے جہاں پہلی مرتبہ بین الاقوامی میچوں کا انعقاد ہوگا۔ ان دونوں ہی اسٹیڈیم کو طویل عرصے بعد منظوری دی گئی ہے جس کے سبب بی سی سی آئی نے اپنے پروگرام کو دو ہفتے تاخیر سے جاری کیا ہے ۔گزشتہ سیزن دونوں ہی ٹیموں نے 17۔2016 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا جس میں آسٹریلیا نے ٹسٹ سیریز 1۔2 سے گنوائی تھی جبکہ کیوی ٹیم نے ٹسٹ اور ونڈے دنوں سیریز میزبان ٹیم سے ہاری تھی۔

TOPPOPULARRECENT