Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد میں 28 نومبر کو ہند ۔امریکہ عالمی صنعتی چوٹی کانفرنس

حیدرآباد میں 28 نومبر کو ہند ۔امریکہ عالمی صنعتی چوٹی کانفرنس

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایونکا ٹرمپ امریکی وفد کی قیادت کریں گی: مودی
حیدرآباد 11 اگسٹ (سیاست نیوز) حیدرآباد میں ہند ۔ امریکہ عالمی صنعتی چوٹی کانفرنس کا اس سال 28 نومبر کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایونکا ٹرمپ اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج شام یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اس سہ روزہ ہند ۔ امریکہ عالمی صنعتی چوٹی کانفرنس کا مقصد دونوں ملکوں کے صنعتکاروں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ یہ چوٹی کانفرنس ایک منفرد موقع ہوگا کہ دونوں ملکوں کے صنعتکاروں کو ایک دوسرے سے قریب لایا جائے اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ عالمی لیڈر کے منشاء کو پورا کیا جائے۔ وزیراعظم نے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ آپ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والی مس ایونکا ٹرمپ GES 2017 حیدرآباد میں موجودگی کو امریکی وفد کی لیڈر کے طور پر دیکھیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ نومبر میں حیدرآباد کا دورہ کریں گی۔ وزیر اعظم مودی نے جون میں اپنے دورہ امریکہ کے دوران وائیٹ ہاوز میں ایونکا ٹرمپ کو اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی جس کو بعد ازاں ایونکا ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر پیام اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوت اور دورہ کی توثیق کی۔ جی ای ایس چوٹی کانفرنس 28 نومبر کو حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ ساؤتھ بلاک نئی دہلی کے ذرائع نے بتایا کہ اس چوٹی کانفرنس کے انعقاد کے لئے 3 شہروں دہلی، بنگلور اور ممبئی کے نام پر بھی غور کیا گیا لیکن بعد ازاں بین الاقوامی صنعت کاروں اور انفراسٹرکچر کے اعتبار سے حیدرآباد کو ترجیح دی گئی۔ نیتی آیوگ نے وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر اس پروگرام کی تیاری شروع کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT