Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد کو تین وکٹوں کی شکست

حیدرآباد کو تین وکٹوں کی شکست

حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وجئے ہزارے کرکٹ ٹورنمنٹ کے گروپ اے کے مقابلہ میں میزبان حیدرآباد کو اپنے بیٹسمن تنمے اگروال کی شاندار سنچری کے باوجود ٹاملناڈو کے خلاف تین وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ بیٹنگ کے لئے مدعو کئے جانے کے بعد ہنوما وہاری کی زیرقیادت حیدرآبادی ٹیم نے 49.2 اوورس میں 230 رنز بنائے جس میں اگروال نے 96 گیندوں میں 105 رنز کی شاندارکامیابی حاصل کی۔ جوابی اننگز میں فاتح ٹیم نے 47.5 اوورس میں مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا۔

 

تقی علی بیگ کوگولڈ میڈل
حیدرآباد 17 ڈسمبر (راست) تلنگانہ باکسنگ اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تلنگانہ باکسنگ سیریز میں مرزا تقی علی بیگ نے 75-80 کیلو گرام زمرہ میں شرکت کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا جس پر انھیں گولڈ میڈل دیا گیا۔ جونیر انٹر ڈسٹرکٹ بوائز کے اِن مقابلوں میں بھی تقی نے اپنے سابق ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ کوچ اومکار یادو کی سرپرستی میں تقی مسلسل بہتر مظاہروں کی سمت گامزن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT