Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد کو 10 اسٹارٹ اپ شہروں میں سرفہرست بنانے کا منصوبہ،امریکہ میں کے ٹی راما راؤ کا خطاب

حیدرآباد کو 10 اسٹارٹ اپ شہروں میں سرفہرست بنانے کا منصوبہ،امریکہ میں کے ٹی راما راؤ کا خطاب

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر آئی ٹی تلنگانہ کے ٹی راما راؤ نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سن فرانسسکو میں اوبیر کے ہیڈکوارٹرس پر ٹی بریج کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم حیدرآباد شہر کو دنیا میں 10 اسٹارٹ اپ شہروں میں سرفہرست شہر بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ ٹی بریج میں اس سمت اٹھنے والے قدم میں سے ایک ہے ۔ تلنگانہ ریاست کو ساری دنیا کے لیے مرکزی توجہ بنایا جائے گا اور یہاں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کئے جائیں گے ۔ مجھے فخر ہے کہ امریکہ میں یہ پہلا آوٹ پوسٹ قائم کیا گیا ہے ۔ اوبیر اور ٹائی سلیکا ویالی کے تعاون سے اس ٹی بریج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری اور اختراعی اقدامات میں نئی شراکت داری کو قطعیت دی جائے گی ۔ راچیل ویسٹن سینئیر نائب صدر اوبیر پالیسی اور مواصلات نے کہا کہ تلنگانہ ہندوستان کی سب سے خوش حال ریاست ہے ۔ اس نے ریگولیٹر انکوبیٹر کے کلچر کو قائم کرنے کا قدم اٹھایا ہے ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ این آر ایز نے ڈیجیٹل ولیج کے تحت اپنے مواضعات کو ڈیجیٹل سہولتوں سے آراستہ کرنے میں پہل کی ہے جو قابل ستائش کوشش ہے ۔ کے ٹی آر اور آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن نے کیلی فورنیا میں این آر ایز سے فردا فردا ملاقات کی اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے مواضعات کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اچھی شروع کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT