Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کی پھولن…خاتون سارق کا ملے ویویکا گرفتار

حیدرآباد کی پھولن…خاتون سارق کا ملے ویویکا گرفتار

حیدرآباد۔/16فبروری، ( سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے بدنام زمانہ عادی خاتون سارق کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ 30سالہ کاملے دیویکا عرف شنو ساکن منگوڑ بستی حبیب نگر رات کے اوقات مقفل دکانات کو نشانہ بنایا کرتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چارمینار اور حسینی علم علاقوں میں دیویکا نے سات دکانات میں سرقہ کیا تھا۔سال حیدرآباد کی پھولن کہلائی جانے والی حسینی علم علاقہ میں 2012 ء سے تاحال 9سرقہ کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھی اور اپنی سرگرمیوں سے عوام کو خوفزدہ کیا تھا۔ کاملے دیویکا کو کئی مرتبہ جیل بھیجا گیا تھا لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئی۔

TOPPOPULARRECENT