Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے رائے دہندوں کیلئے یکم نومبر کو خصوصی مہم

حیدرآباد کے رائے دہندوں کیلئے یکم نومبر کو خصوصی مہم

حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے 15 اسمبلی حلقوں کے تحت تمام پولنگ اسٹیشنوں پر یکم نومبر کو 10 بجے دن تا 5 بجے شام رائے دہندوں کے لئے خصوصی مہم کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں بوتھ کی سطح پر پولنگ آفیسرس فہرست رائے دہندگان کے مسودہ کے ساتھ دستیاب رہیں گے۔ رائے دہندوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ فہرست میں اپنے ناموںکی تنقیح کریں اور اپنے نام شامل کروائیں۔ نئے ووٹرس کے ناموں کے اندراج کی آخری تاریخ 4 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ رائے دہندے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے پتے کی تبدیلی بھی کرواسکتے ہیں اور تصاویر کو بشرط ضرورت درست بھی کروایا جاسکتا ہے۔جی ایچ ایم سی کمشنر سومیش کمار نے شہر کے تمام را ئے دہندوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT