Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرگوڑہ میں ٹی آر ایس قائدین کا اجلاس

حیدرگوڑہ میں ٹی آر ایس قائدین کا اجلاس

شمس آباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر کے علاقہ حیدرگوڑہ میں پلر نمبر 145 کے قریب 19 دسمبر کو ٹی آر ایس کا اجلاس مقرر ہے ۔ سید مزمل احمد اپرپلی ایریا کمیٹی صدر نے بتایا کہ 19 دسمبر کو منعقد اجلاس میں دو سو سے زائد عیسائی برادر ٹی آر ایس پارٹی میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں کنڈہ ویشویشور ریڈی رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ ، ایم ہنمنت راو گریٹر حیدرآباد صدر ، اعظم علی ملک پیٹ انچارج شرکت کریں گے ۔ سامیول اور پرفول کمار کی قیادت میں دو سو سے زائد عیسائی برادر ٹی آر ایس پارٹی میں شرکت کریں گے ۔ جنہیں مہمان خصوصی پارٹی کھنڈوا پہنا کر استقبال کریں گے ۔۔

 

خیر النساء علیم کی کتابوں کا رسم اجراء
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ خیر النساء علیم کی تیسری اور چوتھی کتاب ( افسانے ) کی رسم اجراء 19 دسمبر بروز ہفتہ کو 6 بجے شام پولارس انٹراکٹیو اسکول اعتبار چوک میں زیر صدارت پروفیسر اشرف رفیع منعقد ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر و سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ اور محترمہ انیس عائشہ صدر شعبہ خواتین تعمیر ملت رسم اجراء انجام دیں گے ۔ مہمانان خصوصی محترمہ قمر جمالی ، عاصمہ خلیل اور محترمہ نکہت آراء شاہین ہوں گی ۔ نظامت کے فرائض محترمہ تسنیم جوہر انجام دیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT