Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدر گوڑہ میں کے سی آر کی شاپنگ، کھادی کے ملبوسات کی خریدی

حیدر گوڑہ میں کے سی آر کی شاپنگ، کھادی کے ملبوسات کی خریدی

حیدرآباد 19 جنوری (این ایس ایس) تلنگانہ کے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج یہاں حیدر گوڑہ میں شاپنگ کی۔ اس موقع پر سخت ترین سکیوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ کے سی آر نے سری سائی کھادی وسترالیہ کے کھادی کے چند پارچہ جات کی خریدی کی۔ بعدازاں سلائی کے لئے ناپ دیا۔ اس دوکان کے مالک سائی بابا نے کہاکہ کے سی آر 1990 ء سے ان کے اس دوکان سے کپڑے خریدتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ دیگر کئی سیاسی قائدین بھی ان کی دوکان سے کھادی کے ملبوسات خریدا کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT