Monday , August 21 2017
Home / دنیا / خاتون ارکان امریکی کانگریس کا کھلی بانہوںکیلئے احتجاج

خاتون ارکان امریکی کانگریس کا کھلی بانہوںکیلئے احتجاج

واشنگٹن۔16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک منفرد احتجاج میں 30سے زیادہ پارلیمنٹ کے دونوں کی خاتون ارکان امریکی کانگریس نے باہیں کھلی رکھنے کے اپنے حق کی تائید کرتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی کی کیپٹول بلڈنگ کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا ۔ امریکی کانگریس کی خاتون ارکان نے جمعہ کے دن اسپیکر کی لابی میں لباس کے لزوم پر احتجاج کیا تھا۔ یہ کمرہ خاتون ارکان مقننہ کے کمرے کے قریب ہے ‘ جہاں ارکان امریکی کانگریس رائے دہی کے وقفہ میں اور اخباری نمائندوں کو انٹرویوز دینے کے درمیان آرام کے وقفہ میں آرام کیا کرتی ہیں ۔ اس کمرہ میں ایک عرصہ سے ارکان امریکی کانگریس اخباری نمائندوں کو انٹرویو دیا کرتے تھے ۔ جن کے لباس آستین والے بلوز ہوتے تھے ‘ اس کے بغیر انہیں داخلے کی اجازت نہیں تھی ۔ مردوں کو جیکٹ اور ٹائی پہننا لازمی تھا ۔ سی این این کی اطلاع کے بموجب 2017ء میں جب خواتین نے اپنے عہدے سنبھالے تو انہوں نے اپنے انداز کا خود تعین کیا اور ایوان کے قواعد کو تازہ ترین بنانے کا مطالبہ کیا ‘ تاکہ اسے وقت کے تقاضوں کی تکمیل ہوسکے ۔ موجودہ قواعد پر فرسودہ الزام عائد کرتے ہوئے کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹک رکن امریکی کانگریس لنڈا ساچیز نے کہا کہ حالیہ برسوں تک یہ لباس جس کے پہننے پر اصرار کیا جارہا ہے باتھ روم میں استعمال ہوتا تھا ۔ حالیہ سی بی ایس نیوز کے بموجب لباس کی بیجاپابندیوں کی وجہ سے نوجوان اور خاتون رپورٹرس کو کمرہ سے باہر نکال دیا گیا ۔ کیونکہ بغیر آستینوں کے ان کے لباس پر اعتراض کیا گیاتھا ۔

TOPPOPULARRECENT