Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / خاتون اساتذہ کی چائیلڈ کیر رخصتوں میں اضافہ کی نمائندگی

خاتون اساتذہ کی چائیلڈ کیر رخصتوں میں اضافہ کی نمائندگی

تلنگانہ پی آر ٹی یو وفد کی چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پی آر ٹی یو ( پروگریسیو ریکگنائزڈ ٹیچرس یونین) کی زیر قیادت خاتون اساتذہ کے ایک وفد نے چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما سے ملاقات کی اور خاتون اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل بالخصوص چائیلڈ کیر مسائل سے واقف کرواتے ہوئے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی ۔ وفد کی قیادت مسٹر جی ہرشوردھن ریڈی ریاستی قائد پی آر ٹی یو تلنگانہ کمیٹی نے کی ۔ وفد میں شامل لیڈی ٹیچرس نے چیف سکریٹری کو بتایا کہ خاتون اساتذہ کے لیے اپنے بچوں کی دیکھ بھال و نگہداشت کے لیے کئی مسائل سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ بالخصوص ڈائرکٹر محکمہ تعلیم کے حدود میں واقع اسکولوں میں برسر خدمت اساتذہ کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال وغیرہ کے لیے کئی ایک مسائل سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ لہذا خاتون اساتذہ کے لیے 730 یوم کی چائیلڈ کیر رخصتیں حاصل کرنے کی منظوری دینے کی پر زور اپیل کی ۔ پی آر ٹی یو وفد نے چیف سکریٹری کو بتایا کہ لیڈی ٹیچرس کو اپنے نومولود چھوٹے بچوں کو چھوڑ کر طویل فاصلہ پر واقع مدارس پر ڈیوٹی انجام دینے کی وجہ سے انہیں کافی مسائل و مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ وفد نے چیف سکریٹری سے خاتون اساتذہ کے لیے 730 یوم کی چائیلڈ کیر رخصت کی منظوری دینے کے لیے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ چیف سکریٹری نے ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT