Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر کا لاری مالک اور ڈرائیور پر ظلم

خاتون اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر کا لاری مالک اور ڈرائیور پر ظلم

خانگی باؤنسرس کی مدد سے زدوکوب ، ویڈیو منظر عام پر آتے ہی عہدیدار معطل
حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) قومی شاہراہوں پر لاریوں کی تلاشی کے دوران لاری مالکین کو خانگی باؤنسرس ( مددگار ) کے ذریعہ حملہ کرنے اور انہیں شدید زدوکوب کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والی ایک خاتون اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر ( اے ایم وی آئی ) کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے اسے معطل کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب خاتون عہدیدار سواتی گوڑ ہفتہ کی شب ساگر رنگ روڈ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی اسی دوران اس کے ایک لاری کو روک کر اس کی تلاشی لینے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور کی جانب سے اطمینان بخش تفصیلات نہ ہونے پر اس نے لاری کے مالک سریکانت ریڈی کو وہاں طلب کیا ۔ سواتی گوڑ مبینہ طور پر سریکانت ریڈی کو پوچھ تاچھ کے بہانہ اچانک زدوکوب کرنا شروع کردیا جس میں اس کے باؤنسرس نے بھی سریکانت ریڈی کو شدید زدوکوب کیا ۔ لاری مالک کی پٹائی کے بعد سواتی گوڑ نے ایل بی نگر پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس میں یہ بتایا کہ سریکانت ریڈی نے ڈیوٹی انجام دینے کے دوران اس پر حملہ کیا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں لاری عہدیدار نے خاتون عہدیدار کے خلاف ایک شکایت درج کروائی ۔ پولیس ایل بی نگر نے حقائق جاننے کی غرض سے وہاں پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کیا جس میں حیرت انگیز حقائق سامنے آئے ۔ سی سی ٹی وی ریکارڈنگ میں یہ صاف دکھایا گیا ہے کہ سواتی گوڑ اپنے باؤنسرس کے ہمراہ سریکانت کی شدت سے پٹائی کر رہی ہے ۔ اس ویڈیو کو کئی ٹی وی چیانلس میں دکھائی جس کے نتیجہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلی عہدیدار فوری حرکت میں آکر خاتون عہدیدار کے خلاف خفیہ تحقیقات کا حکم دیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں ٹرانسپورٹ عہدیداروں کو یہ معلوم ہوا کہ متعلقہ اعلی عہدیداروں کی اجازت کے بغیر سواتی گوڑ نے ساگر رنگ روڈ پر تلاشی لی اور غیر قانونی طور پر سریکانت ریڈی کی پٹائی کی ۔ سواتی گوڑ کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے سکریٹری نے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جبکہ ایل بی نگر پولیس نے بھی اس عہدیدار کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT