Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / خاتون اول میلانیا خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرینگی : ٹرمپ

خاتون اول میلانیا خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرینگی : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ خواتین سے مربوط مسائل اور ان کو درپیش مشکلات کی یکسوئی کیلئے کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میلانیا ابتداء سے ہی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے سنجیدہ رہی ہیں اور اب خاتون اول کی حیثیت سے انہیں یہ موقع مل رہا ہیکہ وہ اپنے نیک ارادوں کی تکمیل کرسکیں۔ وائیٹ ہاؤس نیوز کانفرنس میں انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر میں میلانیا خواتین کی فلاح و بہبود کے شعبہ میں مستحکم کام انجام دے سکتی ہیں۔ اخباری نمائندوں نے ٹرمپ سے میلانیا کی سرگرمیوں کے بارے میں سوال کیا تھا جس کا انہوں نے مندرجہ بالا جواب دیا۔ یاد رہیکہ ٹرمپ کو میڈیا سے ہمیشہ یہ شکایت رہی کہ میلانیا کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT