Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / خاتون باکسنگ چمپین شپس ہندوستان کو ایک گولڈ ، 4 سلور، 3 برانز

خاتون باکسنگ چمپین شپس ہندوستان کو ایک گولڈ ، 4 سلور، 3 برانز

نئی دہلی۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے شہر استنبول میں نوعمر خاتون باکسرس کیلئے منعقدہ احمد کومرت باکسنگ چمپین شپس میں ہندوستان نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، 4 سلور اور 3 برونز میڈلس حاصل کرلیا۔ سونیا (48 کیلوگرام) نے قازقستان کی زہزیرہ اور اکابیوا کو چوٹی کے مقابلے میں شکست دے کر ہندوستان کو ملنے والا واحد گولڈ میڈل دلایا۔ مختلف زمروں کے فائینلس میں پہونچنے والی دیگر ہندوستانی خاتون باکسرس کو سلور میڈلس پر اکتفا کرنا پڑا۔ ان میں نہاریکا گونیلا (75 کیلوگرام)، ششی چوپڑا (57 کیلوگرام)، پروین (54 کیلوگرام) اور انکوشیتا بورو (64 کیلوگرام شامل ہیں۔ نہاریکا کو قازقستان کی ثمونووا انستا میں کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔ ششی کو بھی قازقستان کی ہی ولادیسلوا کوکھتا نے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT