Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون سے زیورات لوٹنے کی کوشش ، طالب علم اور ساتھیاں گرفتار

خاتون سے زیورات لوٹنے کی کوشش ، طالب علم اور ساتھیاں گرفتار

رشتہ دریافت کرنے کے بہانے گھر میں داخل ، جائیداد و اشیاء پر بد نیت رشتہ داروں کی کارستانی
حیدرآباد ۔ /9 مارچ (سیاست نیوز) ملک پیٹ پولیس نے خاتون کے قبضے سے طلائی زیورات لوٹنے کی ناکام کوشش کرنے والے طالبعلم اور اس کے سات ساتھیوں کوگرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر وی رویندر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ /29 فبروری دوپہر رتن دیوی توشنیوال ساکن سلیم نگر کالونی کے مکان میں بعض نامعلوم افراد اس کے قریبی رشتہ دار ششانت کی شادی کے رشتہ کی دریافتی کے بہانے مکان میں داخل ہوکر اسے لوٹنے کی ناکام کوشش کی اور بعد ازاں فرار ہوگئے ۔ ملک پیٹ پولیس نے خاتون کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرکے اس واردات میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی تھی ۔ تحقیقات کے دوران شکایت کنندگان خاتون رتن دیوی توشنیوال کے ایک قریبی رشتہ دار 20 سالہ پرییم توشنیوال ساکن سلیم نگر کالونی ملک پیٹ اس سازش میں ملوث ہونے کا پتہ لگایا اور دیگر افراد سوروب اگروال ، ریکھا اگروال ، محمد ظفر ، بیروز خان ، ہرشد شرما ، محمد عتیق ، کو بھی گرفتار کرلیا ہے  ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ پرییم توشنیوال خاتون کا قریبی رشتہ دار ہے اور اس کی جائیداد ، دیگر اشیاء پر  بدنیتی کے نتیجہ میں لوٹ لینے کی ناکام کوشش کی گئی ۔ پولیس نے دو موٹر سائیکلیں اور سات موبائیل فون ملزمین کے قبضے سے برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT