Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون مریض پر دست درازی ڈاکٹر گرفتار

خاتون مریض پر دست درازی ڈاکٹر گرفتار

حیدرآباد۔/15مارچ، ( سیاست نیوز) مغلپورہ پولیس نے خانگی ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر کو خاتون مریض سے مبینہ طور پر دست درازی کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے اسے جیل بھیج دیا۔ سب انسپکٹر مغلپورہ محمد ادریس نے بتایا کہ الفا ہاسپٹل کے ڈیوٹی ڈاکٹر وینکٹیش کے خلاف تالاب کٹہ کی ساکن ایک خاتون کے شوہر نے کل رات پولیس سے شکایت درج کروائی تھی جس میں خاتون مریض سے دست درازی کا الزام ہے۔ پولیس نے ڈاکٹر کو فوری حراست میں لے کر اس کی تفتیش کی اور بعد ازاں آج نربھئے ایکٹ کے تحت اسے گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون مریض زچگی سے متعلق کسی عارضہ کے علاج کیلئے دواخانہ میں شریک ہوئی تھی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر وینکٹیش نے مبینہ طور پر اس سے دست درازی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT