Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / خاتون نکسلائیٹ کمانڈر نے ہتھیار ڈآل دئے

خاتون نکسلائیٹ کمانڈر نے ہتھیار ڈآل دئے

کریمنگر 9 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) ایک خاتون نکسلائیٹ کمانڈر نے آج ہتھیار ڈال دئے ۔ اس کے سر پر پانچ لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا ۔ کریمنگر ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈی جوئیل ڈیوس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گروپ کمانڈر سی پی آئی ماؤیسٹ برا بھاگیہ عرف ارونا نے آج پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ۔ بھاگیہ کا تعلق حسن آباد منڈل میں سبھاش نگر سے ہے اور اس نے 1998 میں گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ وہ تلنگانہ ‘ چھتیس گڑھ اور مہاراشٹرا کے مختلف گروپس میں کام کرچکی ہے ۔ اس نے گروپ میں ایک رکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی اور بعد میں گڈچرولی دلم کی کمانڈر تک پہونچی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT