Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / خاتون نے بچوں کو آگ لگادی

خاتون نے بچوں کو آگ لگادی

وڈوڈرا ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات میں ضلع چھوٹا اودے پور کے ایک گاؤں میں ایک خاتون نے خود کشی سے قبل اپنے دو بچوں کو آگ لگادی جس میں ایک 6 ماہ کی شیرخوار لڑکی فوت اور ایک کمسن لڑکی شدید جھلس گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ خاتون اٹھالی بین دھنوک نے کل شام اپنے مکان میں 2 لڑکیوں ( 6 ماہ ) اور سنی ( 4 سال ) کو ایک بلانکٹ میں لپیٹ دیا اور اور کیروسین چھڑک کر آگ لگادی ۔ یہ واقعہ رنگ پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں موضع کولی یاتھر میں پیش آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کو آگ لگادینے کے بعد دھنوک نے بھی خودکشی کی کوشش کی لیکن وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی ۔ جب کہ بچوں کو ہاسپٹل سے رجوع کرنے پر ایک شیرخوار کی موت واقع ہوگئی اور دوسرے کی حالت تشویشناک ہے ۔ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ گذشتہ 6 ماہ سے نفسیاتی امراض کا شکار تھی ۔۔
چھتیس گڑھ میں سرپنچ کاقتل
رائے پور ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڑہ میں مشتبہ ماویسٹوں نے ایک 40 سالہ گاؤں کے سرپنچ کو ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ماسیز گاؤں کے سرپنچ راجو نیتم کو کل شب آہنی سلاخوں سے مار مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ ماویسٹوں کے ایک مسلح گروپ نیتم کے مکان میں اچانک گھس پڑا اور زبردستی باہر نکال کر قتل کردیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پہنچ کر مہلوک کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ہاسپٹل روانہ کردیا ۔ پولیس نیب تایا کہ سرپنچ پر حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ جب کہ پولیس نے اس علاقہ میں حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT