Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / خاتون نے درخت کے نیچے بچے کو جنم دیا

خاتون نے درخت کے نیچے بچے کو جنم دیا

بلاسپور ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک انتہائی افسوسناک واقعہ میں حاملہ خاتون نے درخت کے نیچے بچہ کو جنم دیا کیوں کہ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل نے اسے شریک کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور میں پیش آیا جہاں ایک بیوہ خاتون مسکان خاں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پہلے پرائمری ہیلت سنٹر گئی لیکن الٹرا ساونڈ رپورٹ نہ ہونے کی بنا اسے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل بھیج دیا گیا ۔ ہاسپٹل انتظامیہ نے مبینہ طور پر بستر خالی نہ ہونے کی بناء خاتون کو واپس کردیا ۔ چنانچہ واپسی کے دوران ہی اس خاتون کو اچانک تکلیف شروع ہوگئی اور اس نے ایک درخت کے نیچے بچہ کو جنم دیا ۔ زچہ اور بچہ نے ساری رات درخت کے نیچے گزار دی ۔ دوسرے دن ایمبولنس میں اس خاتون اور بچہ کو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لایا گیا جہاں دونوں کی حالت مستحکم ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مسکان کے شوہر شاہد محمد کا دو ماہ قبل ہی انتقال ہوا ۔ چہارشنبہ کو پیش آئے اس واقعہ پر عوام نے شدید برہمی ظاہر کی اور انتظامیہ نے نرس کو فوری معطل کردیا ۔ اس کے علاوہ گائیکالوجی ڈپارٹمنٹ سربراہ کو ہٹا دیا گیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT