Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / خاتون وزیروں نے فوجیوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا

خاتون وزیروں نے فوجیوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا

نئی دہلی، 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مودی سرکار کی کابینہ میں شامل خواتین وزراء نے آج بھائی بہن کی محبت کا خاص تہوار رکشا بندھن کا جشن سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کے ہاتھوں میں راکھی باندھ کر منایا۔ ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور صنعت و تجارت کی وزیر مملکت نرملا سیتا رمن نے آج بارڈ آؤٹ پوسٹ پر پہنچ کر فوجیوں کے ہاتھوں میں راکھی باندھ کر رکشا بندھن منایا۔ محترمہ اسمرتی ایرانی سیاچن میں فوجی آؤٹ پوسٹ پر سپاہیوں کے ساتھ تہوار منایا۔انہوں نے بعد میں ٹوئٹر پر فوجیوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور چند تصاویر بھی شائع کیں۔ سمرتی ایرانی نے سیاچن جنگي میموریل پر گلدستہ پیش کیا اور فوجیوں کو راکھی باندھا۔دوسری جانب محترمہ سیتا رمن نے اروناچل پردیش میں ہند-چین سرحد کے نزدیک لملا کے آؤٹ پوسٹ پر فوجیوں کے ہاتھوں میں راکھی باندھ کر جشن منایا۔
پٹنہ میں بی جے پی لیڈر کا قتل
پٹنہ۔/18اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹنہ کے علاقہ دانا پور میں نامعلوم افراد نے کل شام ایک بی جے پی لیڈر اشوک جیسوال کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ڈی ایس پی مسٹر راجیش کمار نے بتایا کہ حملہ آوروں نے علاقہ گولہ روڈ میں جیسوال کے جسم میں 4گولیاں پیوست کردیں ۔ اس واقعہ میں 2افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر رام کرپال یادو نے مہلوک کے مکان کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ یہ قتل بہار میں ابتر امن و قانون کی صورتحال کا مظہر ہے۔دریں اثناء بی جے پی نے قتل کے خلاف آج دینا پور بند منایا ۔

TOPPOPULARRECENT