Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون پرنسپل کی خود کشی

خاتون پرنسپل کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ایک خانگی اسکول کی خاتون پرنسپل نے ساتھی پرنسپل کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ ایک ایسے وقت پولیس شی ٹیم کی کامیابی کا جشن منا رہی ہے اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ ایسے واقعہ سے پولیس خود حیرت کا شکار ہوگئی ۔ نارسنگی کے علاقہ ایم بی ایچ کالونی میں واقع نامور خانگی اسکول کی پرنسپل 36 سالہ سری لتا کے اس اقدام سے اسکول انتظامیہ بھی خوف کا شکار ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سری لتا کو اس کے ساتھی پرنسپل ( ایڈمن ) جی سریدھر ہراساں کرتا تھا ۔ ہر چھوٹی بات پر اس خاتون پرنسپل کو ہراساں کرنا اور اس کے کام میں نقص نکالنا اور اسے پریشان کرنے کے الزامات پائے جاتے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات اس خاتون نے خود کشی کی کوشش کی تھی ۔ تاہم اس کے بھائی نے خاتون پرنسپل کو ہاسپٹل منتقل کیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT