Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / خاتون پروفیسر کی نعش دستیاب ہونے پر سنسنی

خاتون پروفیسر کی نعش دستیاب ہونے پر سنسنی

وارانسی۔ /26جولائی،( سیاست ڈاٹ کام ) یہاں لنکا علاقہ میں بنارس ہندو یونیورسٹی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں خاتون پروفیسر کی نعش ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ آئی آئی ٹی میں کیمسٹری کی پروفیسر رنجنا گھوش 59 سالہ کل کیمپس کی اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئیں۔ ان کے رشتہ داروں نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ انہوں نے پروفیسر کے پڑوسیوں سے کہا کہ وہ جاکر دیکھیں کہ کیا معاملہ ہے۔ جب پڑوسیوں نے جاکر دیکھا تو وہ مردہ پائی گئیں۔

 

آسام میں زلزلے کے جھٹکے
گوہاٹی۔/26جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام میں آج صبح 11بجکر 37منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریختر پیمانہ پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز آسام کے موری گاؤں ضلع میں تھا۔ زلزلے سے اب تک ریاست میں جان و مال کے کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT