Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / خاتون پر فلسطینی شہری کے حملہ کا دوسرا واقعہ

خاتون پر فلسطینی شہری کے حملہ کا دوسرا واقعہ

یروشلم ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مغربی کنارا کی ایک بستی میں ایک فلسطینی نے ایک اسرائیلی خاتون کو چاقو گھونپ دیا تاہم تب تک سیکوریٹی فورس حرکت میں آچکی تھی اور اس نے فلسطینی کو گولی مار دی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ یروشلم کی ٹیکوابستی میں 30 سالہ خاتون کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہ شدید طور پر زخمی نہیں ہوئی جب کہ حملہ آور کے بارے میں متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں ۔ اسرائیلی طبی ذرائع کے مطابق حملہ آور کو زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جب کہ فلسطینی عہدیدار یہ ادعا کررہے ہیں کہ فلسطینی شہری ہلاک ہوچکا ہے ۔ کل بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک فلسطینی شہری نے ایک اسرائیلی خاتون کو اس کے مکان میں گھس کر چاقو گھونپ دیا تھا ۔ جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT