Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کا مشتبہ قتل

خاتون کا مشتبہ قتل

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں انجینئیرنگ ، گریجویٹ خاتون کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 پرتیوشا ساکن بالاجی نگر اپارٹمنٹ گذشتہ چھ ماہ سے اپنے شوہر سے اختلافات کے سبب دوری اختیار کرلی تھی اور وہ اپنی چھ سالہ بیٹی کی ہمراہ تنہا رہ رہی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرتیوشا نے شادی کے بعد بھی اپنے بوائے فرینڈ سے تعلقات قائم رکھی ہوئی تھی جس کے سبب اس کا قتل کردیا گیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کی ایک ٹیم نے ڈاگ اسکواڈ کو مقام واردات کو طلب کرلیا اور پولیس نے اپنی تحقیقات میں یہ پتہ لگایا کہ پریتوشا کا سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کیا گیا ہے ۔ کوکٹ پلی پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کے شوہر نے ہی یہ قتل کی واردات انجام دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT