Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / خاتون کرکٹرز کو سمندرپار کی لیگس میں کھیلنے کی اجازت متوقع

خاتون کرکٹرز کو سمندرپار کی لیگس میں کھیلنے کی اجازت متوقع

نئی دہلی ، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی خاتون کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹراکٹس متعارف کرنے کی منصوبہ بندی کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) اب میتھالی راج، جھولن گوسوامی جیسی کھلاڑیوں کو بیرون ملک کے ایونٹس جیسے ویمنس بگ بیاش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) میں کھیلنے کی اجازت دینے والا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ ’ای ایس پی این کرک اِنفو‘ کے مطابق انڈیا کی ویمن کرکٹرز اب سمندر پار کی لیگس میں کھیل سکتی ہیں جیسے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ایونٹس۔ یہ اجازت کھلاڑیوں کے کنٹراکٹس کو بی سی سی آئی کی منظوری کے تابع رہے گی۔ بورڈ کی ویمنس کرکٹ کمیٹی کی گزشتہ روز میٹنگ کے دوران کیا گیا فیصلہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی آسٹریلیا کی ویمنس بگ بیاش لیگ اور انگلینڈ کی ویمنس سوپر لیگ (ڈبلیو ایس ایل) وغیرہ میں شرکت کی راہ ہموار کرتا ہے۔ تاہم بی سی سی آئی کے اعلان میں شاید ڈبلیو ایس ایل کے معاملے میں تاخیر ہوگئی، جو اِس سال 30 جولائی تا 14 اگسٹ منعقد شدنی ہے۔ بی سی سی آئی کو اس مسئلہ پر ہنوز فیصلہ کرنا ہے جبکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تمام فُل ممبرز کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فہرست کی ترتیب کیلئے تعاون چاہا ہے۔ ای سی بی نے 18 بیرونی کھلاڑیوں سے معاہدے کئے، جن کا تعلق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سے ہے۔ اور اپنے قطعی اسکواڈ کی فہرستیں اپریل میں جاری کردیئے۔

TOPPOPULARRECENT