Thursday , July 20 2017
Home / دنیا / خاتون کسان برڈفلو سے فوت

خاتون کسان برڈفلو سے فوت

بیجنگ ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک چینی خاتون کسان H5N6 برڈ فلو وائرس کی زد میں آ کر فوت ہوگئی۔ یہ واقعہ صحت حکام کے مطابق صوبہ ہنان میں رونما ہوا جہاں 47 سالہ شایانگ سٹی کی ساکن خاتون کسان لوو کو اس کی صحت بگڑنے کی صورت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم کل اس کا علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ ہنان کے صوبائی ڈیزینر کنٹرول سنٹر (GDC) نے یہ بات بتائی۔ لوو مردہ مرغیوں کے اطراف و اکناف میں رہنے سے H5N6 وائرس کی زد میں آ گئی اور شدید بیمار پڑ گئی۔ اب تک انسان کے ذریعہ دوسرے انسان کو اس وائرس کے منتقل ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عوام کیلئے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ چوکسی اختیار کریں اور زندہ و مردہ مرغیوں کے آس پاس زیادہ دیر نہ ٹھہریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT