Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / خاتون کو تین پیروں والی لڑکی تولد

خاتون کو تین پیروں والی لڑکی تولد

ورنگل۔/22مارچ، ( پی ٹی آئی) ایک حیرت انگیز واقعہ میں خاتون نے ایسی لڑکی کو جنم دیا جس کے تین پیر ہیں۔ ضلع جنگاؤں کے قریب گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں خاتون سری لتا کو کل لڑکی پیدا ہوئی۔ ڈاکٹر کے سرینواس نے بتایا کہ اس نومولود کے تین پیر ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ سرجری کے ذریعہ اسے علحدہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین پیر کے علاوہ باقی جسمانی اعضاء بہتر ہیں اور لڑکی پوری طرح صحتمند ہے۔ زچہ اور بچہ کو نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیاہے تاکہ موثر طبی نگہداشت ہوسکے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT