Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد۔/12مئی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی شی ٹیم نے شہر میں ایک اور خاتون کو ہراسانی سے بچاتے ہوئے اس سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شی ٹیم کو ایک فون کال موصول ہوا جس میں ایک خاتون نے یہ بتایا کہ اسے ایک شخص کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے اور اس نے خیریت آباد کے قریب اس کا موبائیل فون چھینتے ہوئے اسے چاقو سے دھمکایا ہے۔ اس فون کال کے بعد شی ٹیم عملہ فوری حرکت میں آگیا اور متاثرہ خاتون کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی مدد کیلئے پہنچ گیا اور خاتون کو ہراساں کرنے والے پاول سندر راج نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اور گرفتار شدہ شخص سال 2013 میں میدک کے ایک خانگی اسکول میں ملازمت کیا کرتے تھے اور اس سے شادی کیلئے تجویز پیش کی گئی لیکن خاتون نے انکار کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT