Saturday , July 29 2017
Home / شہر کی خبریں / خاتون کو ہراساں کرنے کی شکایت درج

خاتون کو ہراساں کرنے کی شکایت درج

حیدرآباد۔/17مارچ ، ( سیاست نیوز) خاتون کو دھمکانے اور اسے ہراساں کرنے کے خلاف راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ شمیم بیگم اور ان کے بیٹے محمد فیصل ساکن سن سٹی کو وہاں کا ایک مقامی شخص طاہر خان گذشتہ چند دنوں سے مبینہ طور پر ہراساں کررہا ہے اور اس نے فیصل کی پٹائی بھی کی۔ راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں خاتون نے طاہر خان کے خلاف موثر کارروائی کرنے کی ایک شکایت درج کرائی ہے اور پولیس ہنوز اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT