Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کو 2.5لاکھ کا دھوکہ نائیجریائی باشندہ گرفتار

خاتون کو 2.5لاکھ کا دھوکہ نائیجریائی باشندہ گرفتار

حیدرآباد۔/10اگسٹ، ( سیاست نیوز) پولیس نے آج ایک نائیجریائی شہری کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو 2.5لاکھ کا دھوکہ دیا تھا۔ سائبر آباد پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ 5اگسٹ کو اس نائیجیریائی باشندہ کو نئی دہلی میں گرفتار کیا گیا اور آج یہاں حیدرآباد لایا گیا۔ نائیجریائی شہری نے خود کو امریکی بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا نام بنسن ہے اور وہ ہندوستان میں مستقل قیام کی خواہش رکھتا ہے۔ اس نے اس خاتون کے ساتھ دوستی بڑھائی اور اس کو جھانسہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان میں تجارت کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ 5 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس پر یقین کرتے ہوئے خاتون نے دہلی ایرپورٹ پر کسٹم کلیرنس کیلئے 2.5لاکھ روپئے جمع کرانے کی بات پر یقین کیا اور یہ رقم اس کے نام پر بینک میں جمع کرادی۔ بعد ازاں اسے دھوکہ دہی کا پتہ چلا۔

پڑھائی میں کمزور طالب علم کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /10 اگست (سیاست نیوز) پڑھائی میں بہتر مظاہرہ میں ناکام ایک طالب علم نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ شہر کے مضافاتی ہندوپور میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ پون ساکن ندولور منڈل پڑھائی میں کمزور تھا اور وہ تعلیم میں بہتر مظاہرہ کرنے میں ناکام ہوگیا ۔ دلبرداشتہ پون نے /9 جولائی کو زہر پی لیا تھا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT