Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / خاتون کھلاڑیوں کو قبل از وقت پروموشن : وزیرریلوے

خاتون کھلاڑیوں کو قبل از وقت پروموشن : وزیرریلوے

نئی دہلی ۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے آج ہندوستانی ورلڈ کپ ٹیم کی ان خواتین کرکٹروں کیلئے وقت سے پہلے پرموشن کا اعلان کردیا ہے، جو ریلوے سے جڑی ہوئی ہیں۔ ہندوستان کی 15 رکنی خواتین ٹیم میں سے 10 کھلاڑی ریلوے سے جڑی ہوئی ہیں جسمیں کپتان متالی راج اور نائب کپتان ہرمن پریت گراس بھی شامل ہیں۔وقت سے پہلے پرموشن کے علاوہ ان لڑکیوں کے لئے نقد انعام بھی ہوں گے۔ ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ (آر ایس پی بی) کی سیکرٹری اور کھیل کے سربراہ یادو نے کہا، وزیر ریل سریش پربھو نے ہندوستانی ٹیم کو نیک خواہشات بھیجی ہیں۔ انہوں نے ریلوے میں شامل خواتین کرکٹروں کیلئے وقت سے پہلے پرموشن کا اعلان کیا ہے، جو اب انگلینڈ میں ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا، کہ ان کے لیے نقد انعاما ت بھی ہوں گے۔متالی اور ہرمن پریت کے علاوہ ریلوے سے منسلک کھلاڑی بشٹ، پونم راوت، ویدا کرشن مورتی، پونم یادو، سشما ورما، مونا میشرام، راجیشوری گایکواڑ اور نزہت پروین شامل ہیں۔
وزیراعظم مودی نے متھالی کو ’’کیپٹن کول‘‘قرار دیا
نئی دہلی۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لارڈز میدان پر ٹیم انڈیا 12 سال بعد دوبارہ متھالی راج کی کپتانی میں ویمن ورلڈ کپ 2017 کیلئے اپنی دعویداری پیش کرنے کو اتر ی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔وہیں دوسری طرف ملک بھر سے ٹیم انڈیا کیلئے مبارکبادی کا تانتا بندھ گیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر کے ذریعہ پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔ انہوںنے ایک کے بعد ایک مسلسل کئی ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے تمام کھلاڑیو ںکیلئے مختلف پیغام لکھے۔اپنے پہلے ٹوئیٹس میں وزیر اعظم نے لکھا، آج جبکہ خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں کھیلے گی، ملک کے 125 کروڑ لوگوں کیساتھ میں نے بھی ویمن ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔دوسرے ٹویٹس میں وزیر اعظم نے ٹیم کی کپتان متالی راج کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، متالی راج ٹیم کو مسلسل قیادت کر رہی ہیں۔ کھیل کے دوران ٹھنڈا رویہ پوری ٹیم کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT