Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کرنے والے 4 ملزمین گرفتار

خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کرنے والے 4 ملزمین گرفتار

حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (سیاست نیوز) خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی میں ملوث چار ملزمین کو کاماٹی پورہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 33 سالہ خاتون ساکن گڈی ملکاپور آصف نگر جو پیشہ سے ٹیلر ہے، 10 اکتوبر کو اس خاتون کے دوست عبدالفہیم نے اسے فون کیا اور بتایا کہ اس کا ایک اور ساتھی محمد فیاض جو سعودی عرب میں ملازم ہے، چند دن کی چھٹی پر آیا ہوا تھا، واپسی کے موقع پر جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے 10 ہزار روپئے کی ادائیگی کا وعدہ کیا۔ خاتون اور فہیم کے درمیان اس سلسلے میں طویل وقفہ تک بات چیت جاری رہی۔  بعدازاں خاتون نے پنجہ گٹہ چوراہا سے ٹیکسی کیاب میں سوار ہوکر محمد شہزور ساکن چنچل گوڑہ جس کا ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے، روبرو رما ٹاکیز کے قریب پہونچیجہاں پر  فہیم کے دیگر دوست 40 سالہ شاہ سمیع اللہ ساکن اکبر باغ سعیدآباد، 32 سالہ محمد عظیم خان ساکن بہادر پورہ اور محمد فیاض ساکن تاڑبن کالا پتھر پہلے ہی سے موجود تھے، نے خاتون سے مبینہ طور پر جنسی خواہش کی تکمیل کی اور ڈرا دھمکاکر اسے ٹرانسپورٹ کمپنی کے شٹر سے باہر ڈھکیل دیا۔ خاتون نے اس واقعہ کی اطلاع اپنے شوہر کو دی جس کے بعد کاماٹی پورہ پولیس میں ایک شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس نے فوری حرکت میں آکر خاتون کو طبی معائنہ کیلئے نیا پل میٹرنٹی ہاسپٹل منتقل کیا اور چار ملزمین کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کیس کا ایک اور ملزم محمد فیاض سعودی عرب فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔  پولیس نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ خاتون کا اغوا نہیں کیا گیا تھا اور فہیم سے طئے پائے معاہدہ کے تحت وہ کاماٹی پورہ علاقہ پہنچی تھی۔

TOPPOPULARRECENT