Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / خاتون کی آنتوں سے تین لاکھ ڈالر کا ہیرا برآمد

خاتون کی آنتوں سے تین لاکھ ڈالر کا ہیرا برآمد

بیجنگ ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک چینی خاتون کی آنتوں سے ’آپریشن‘ کے بعد تین لاکھ ڈالر کا ہیرا برآمد کر لیا گیا ہے۔ شبہ تھا کہ اس خاتون نے یہ اس ہیرے کے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں سرقہ کیا تھا۔ خیال ہے کہ یہ خاتون ہیرے کو نگل گئی تھی تاکہ اسے ملک سے باہر اسمگل کیا جا سکے۔ خاتون نے مبینہ طور پر چھ قیراط کا یہ ہیرا جمعرات کو ہیروں کے ایک میلے سے سرقہ کیا تھا اور اسے ایک نقلی نگینے سے بدل دیا تھا۔ تاہم سکیورٹی کیمروں نے اس منظر کو فلم بند کر لیا اور یہ خاتون بنکاک کے ہوائی اڈے سے گرفتار کر لی گئی۔ خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے ایک مرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT