Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی جنسی ہراسانی پر ایک شخص گرفتار

خاتون کی جنسی ہراسانی پر ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد آر جی آئی پولیس نے ایک خاتون کے ساتھ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایم رتنم الیاس منی رتنم 42 سالہ ساکن ایسٹ گوداوری مبینہ طور پر ایک خاتون کے ساتھ کئی دنوں سے جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے منی رتنم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT