Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی خودسوزی

خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لنگر حوض کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ دیپیکا جو لکشمی نگر لنگر حوض علاقہ کے ساکن گوتم کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق دیپیکا شوہر کی ہراسانی سے تنگ آچکی تھی ۔ اس کا شوہر اس کے کردار پر شبہ کرتا تھا اور اس بات پر ہراساں و پریشان کرتا تھا ۔ اس خاتون کو 15 ماہ کی بیٹی اور 3 ماہ کا بیٹا تھا ۔ شوہر کی مسلسل ہراسانیوں اور کردار پر شبہ سے تنگ آکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT