Sunday , July 23 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی خودکشی

خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) بیٹی کی گھر سے فرار اور شادی کرنے سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ پشپا جو ایل بی نگر علاقہ کی ساکن تھی ۔ اس خاتون کی لڑکی گھر سے فرار ہوگئی تھی اور گذشتہ روز جب وہ واپس آئی تو اس نے اپنی فراری کی وجہ بتائی اور شادی کا ذکر کیا ۔ اس خاتون کی لڑکی علاقہ کے ایک مسلم نوجوان سے شادی کرلی تھی جو اس کی محبت میں گرفتار تھی ۔ یہ بات پشپا کو گوارہ نہیں ہوئی اور اس نے ملاقات کیلئے گھر آئی بیٹی کو رسواء کرتے ہوئے روانہ کردیا اور آئندہ نہ آنے کیلئے پابند کردیا اور بیٹی کی روانگی کے بعد اس نے خودکشی کرلی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT