Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی خود کشی

خاتون کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شوہر سے دوری اور رشتہ دار سے قربت ناجائز تعلقات کے بعد شادی سے انکار ایک خاتون کی خود کشی کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ شہر کے نارائن گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ خاتون ششما نے خود کشی کرلی ۔ ششما نے ناگیندر سے شادی کی تھی اور ان کی دو لڑکیاں ہیں ۔ لڑکیوں کی پیدائش کے بعد میاں بیوی میں جھگڑے پیدا ہوگئے تھے اور بڑی لڑکی کو شوہر کے حوالے کرنے کے بعد ششما چھوٹی لڑکی کے ساتھ محبوب نگر اپنے رشتہ داروں کے یہاں چلی گئی ۔ تین سال قبل میاں بیوی علحدہ ہوگئے تھے ۔ محبوب نگر کے علاقہ میں اپنے رشتہ دار کے یہاں پہونچی اس کے رشتہ دار سے اس کو محبت ہوگئی اور اس نے شادی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ششما کو حیدرآباد منتقل کیا جو نارائن گوڑہ حدود میں رہتے تھے ۔ ششما کا رشتہ دار راما لنگیشور چند روز بعد اچانک غائب ہوگیا ۔ عاجزی و منت کے بعد گذشتہ روز گھر آنے کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اس جھگڑے کے سے دل برداشتہ خاتون نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT