Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی عصمت ریزی اور قتل کیس میں دو ملزمین کو عمر قید ، دو کو 10 سال کی سزا

خاتون کی عصمت ریزی اور قتل کیس میں دو ملزمین کو عمر قید ، دو کو 10 سال کی سزا

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کے پانچویں ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج نے ایک خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کیس میں ملوث چار ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے بموجب پنجہ گٹہ علاقہ میں سال 2011ء میں ایک خاتون کا امیرپیٹ بگ بازار کے قریب اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا تھا۔ اس وقت کے انسپکٹر پنجہ گٹہ مسٹر کے اشوک چکرورتی نے اس واردات میں ملوث 25 سالہ این ملیش، 27 سالہ محمد جہانگیر، 24 سالہ محمد چاند اور 27 سالہ شیخ عارف متوطن ایم ایس مقطعہ کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ عدالت نے آج مذکورہ ملزمین کو قصوروار پائے جانے پر ملیش اور جہانگیر کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دیگر دو ملزمین کو دس سال کی قید بامشقت سزا سنائی۔

TOPPOPULARRECENT