Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی پھانسی لے کر خودکشی

خاتون کی پھانسی لے کر خودکشی

حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) شوہر کے کردار پر شبہ سے دلبرداشتہ سے ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ اوقعہ ایس آر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ انسپکٹر حیدر الدین نے بتایا کہ جس وقت خاتون 28 سالہ شمیمہ بیگم نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ اس وقت مکان میں سوائے اس کے تین سالہ لڑکے کے کوئی اور نہیں تھا ۔ بچہ کی چیخ اور رونے کی آوازیں سن کر پڑوسیوں نے ان کے مکان کا منظر دیکھا اور فوری پولیس کو اطلاع دی ۔ شمیمہ بیگم اندرا نگر کالونی علاقہ کے ساکن جمال خان کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا تین سالہ لڑکا بھی ہے ۔ خاتون کو اپنے شوہر کے کردار پر شبہ تھا ۔ اور اس خاتون کو شک ہوگیا تھا کہ اس کا شوہر اجنبی خاتون سے ناجائز تعلقات رکھتا ہے ۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا۔پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT