Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / خاتون کی 3 بچوں کے ساتھ کنوئیں میں چھلانگ

خاتون کی 3 بچوں کے ساتھ کنوئیں میں چھلانگ

ممبئی ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ مرہٹواڑہ میں مزید جہیز کے لیے سسرالی رشتہ داروں کے ہاتھوں ہراسانی کا شکار ایک 28 سالہ خاتون نے ایک کنوئیں میں اپنے 3 کمسن بچوں کو پھینک دیا اور خود بھی چھلانگ لگادی ۔ ضلع ناندیڑ کے موضع بیٹاونگی کی ساکن پریتکا بالاجی اپنے گاؤں کے قریب واقع ایک باولی میں اپنے 3 بچوں پراتک ( 3 سال ) کپل ( 5 سال ) اور ساکشی ( 7 سال ) کو کنوئیں میں ڈھکیلے دینے کے بعد خود کشی کرلی ۔ متوفیہ کے بھائی نے پولیس میں یہ شکایت درج کروائی کہ ان کی بہن کو میکہ سے ایک لاکھ روپئے لانے کے لیے سسرالی رشتہ دار ہراساں و پریشان کررہے تھے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں پرینکا کے شوہر بالاجی ورنکھیڈے کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پرینکا کی شادی 9 سال قبل ہوئی جسے 3 بچوں کے ساتھ کل سپرد آتش کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT