Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خاتون کے آشنا کو راستے سے ہٹانے کیلئے قتل کی واردات

خاتون کے آشنا کو راستے سے ہٹانے کیلئے قتل کی واردات

ایس راجندرپرساد ڈی ایس پی جگتیال کی پریس کانفرنس

جگتیال۔/18مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس راجندر پرشاد ڈی ایس پی جگتیال نے اپنی پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کے روبرو تین قاتلوں کو پیش کیا جو ایک قتل کی واردات میں ملوث تھے، یہ روڈی شیٹرس پلکورتی راجو عمر 25سال، توٹا شیکھر عمر 22سال اور تھرلہ سرینواس عمر 32سال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قتل کی واردات ایک خاتون سے ناجائز تعلقات ہونے کے وجہ سے ہوئی۔ تفصیلات کے بموجب جگتیال منڈل کے موضع حیدر پلی کی متوطن خاتون کے ڈبری راجو نامی شخص سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے۔ یہ خاتون دو سال قبل جگتیال کے محلے ودیا نگر میں پولاسہ راجو کے مکان کے قریب رہتی تھی اس سے بھی ناجائز تعلقات قائم ہوگئے جس کی وجہ سے ڈبری راجو سے خاتون دور رہنے لگی اسی دوران انہیں کے ایک ساتھی بنڈی سرینواس کی نظر اس خاتون پر پڑی لیکن وہ خاتون راضی نہیں تھی۔ پولاسہ راجو کے خاتون سے گہرے تعلقات دیکھ کر بنڈی سرینواس نے اس کو راستے سے ہٹانے کا ایک منصوبہ بنایا۔ ڈبری راجو اپنے نسبتی برادر توٹا شیکھر اور بنڈی سرینواس 6مئی کو شراب نوشی کے بعد پولہ سرینواس کے کرایہ کے مکان ودیا ساگر پہنچے ۔ بنڈی سرینواس باہر کھڑا رہا ڈبری راجو اور توٹا شیکھر پولاسہ راجو کے مکان میں داخل ہوکر اس کا قتل کرڈالا جب وہ محو خواب تھا۔ اور موٹر سیکل پر راہ فرار اختیار کرلی۔ مقتول پولاسہ راجو کی اہلیہ اوما اور دختر امولیا نے جگتیال پولیس اسٹیشن میں قاتلوں کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔16مئی کو سرکل انسپکٹر کروناکر راؤ سب انسپکٹرس راجیشور راؤ، شیواکرشنا اور پولیس کانسٹبلس سرینو، ستیش، سمن ، سنتوشی نے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ان کے قبضہ سے خون آلود کپڑے اور موٹر سیکل پلسر کو ضبط کرلیا اور تینوں قاتلوں کو عدالت کی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT